08:43 , 23 اپریل 2026
Watch Live

امریکا اور ایران مذاکرات اگلے ہفتے اسلام آباد میں متوقع

امریکا ایران مذاکرات

امریکا ایران مذاکرات 2026 کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس میں امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت اگلے ہفتے ہو سکتی ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق دو پاکستانی سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ مذاکرات کا دوسرا مرحلہ جمعہ سے پہلے ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ یہ اندازہ مختلف سکیورٹی اور لاجسٹک عوامل کی بنیاد پر لگایا گیا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکا کے دو لاجسٹک طیارے نور خان ایئر بیس پر اتر چکے ہیں جس سے صورتحال مزید حساس ہو گئی ہے۔

اسلام آباد میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور ایئرپورٹ سے ریڈ زون جانے والی سڑکیں عارضی طور پر بند کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے ہوٹلز کو خالی کرایا جا رہا ہے اور جمعہ تک کسی نئی بکنگ کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

اسی طرح راولپنڈی اور اسلام آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ اور ہیوی ٹریفک کو تاحکم ثانی بند کر دیا گیا ہے جبکہ میٹرو بس سروس بھی مکمل طور پر معطل ہے، جس سے امریکا ایران مذاکرات 2026 کے حوالے سے قیاس آرائیاں مزید بڑھ گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION